نوشہرہ //نوشہرہ پولیس نے بازار سے ناجائز تجاوزات ہٹاتے ہوئے کئی افراد کیخلاف کارروائی کی ۔ ایس پی نوشہرہ کی ہدایت پر نوشہرہ پولیس نے بازار میں دوکانداروں کی طرف سے دوکانوں کے باہر اور سڑکوں پر لگائے گئے سامان اور ریڑھی فروشوںکو ہٹایاجنہوںنے ناجائز تجاوزات کھڑی کررکھی تھیں ۔ اس دوران پولیس نے بس اڈہ ، مین بازار ، جھنگڑ چوک وغیرہ میں کارروائی کی اور بڑی تعداد میں ریڑھیاں ہٹائی گئیں ۔ سب سے زیادہ ناجائز تجاوزات سبزی فروشوں کی طرف سے کھڑی کی گئی تھیں۔