نوشہرہ میں محاصرہ کے دوران گولیاں چلیں

سرینگر//نوشہرہ میںمحاصرہ اور تلاشی کارروائی کے دوران پولیس نے جنگجوئوں کے ایک بالائی ورکر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس کے مطابق  نوشہرہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران جنگجوئوں کے ایک بالائی ورکر  کو گاڑی سمیت گرفتار کیا گیا۔فورسز نے سنیچر شام دیر گئے نوشہرہ علاقہ کا محاصرہ کیا اور علاقہ کی ناکہ بندی کرکے تلاشی کارروائی شروع کی جس دوران علاقہ میں گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنی گئی ۔جس سے لوگوں میں خو ف و دہشت پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں میں سہم کر رہ گئے ۔پولیس و فورسز نے تلاشی کارروائی شروع کی جس کے دوران انہوںنے مصعب احمد ڈار ولد محمد شفیع ساکن بس اسٹاف احمد نگر کی گرفتاری عمل میں لائی اور ایک آلٹو کار زیر نمبر JK01K-3482اپنی تحویل میں لینے کا دعویٰ کیا ۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ مصعب احمد جیش محمدکا بالائی ورکرہے اور اسے پوچھ تاچھ شروع کر دی گئی۔