نوشہرہ میں مارکیٹ چیکنگ

نوشہرہ //سب ڈویژن انتظامیہ نوشہرہ کی ہدایت پر نائب تحصیلدار نوشہرہ کی قیادت میں آفیسران کی ایک ٹیم نے قصبہ کا دورہ کر کے فروخت کی جارہی ضروری اشیاءکا معائینہ کیا ۔اس دوران قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کےخلاف کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ۔نائب تحصیلدار نوشہرہ کے ہمراہ تحصیل سپلائی آفیسر ودیگر ملازمین بھی موجود تھے ۔آئندہ دنوں میں تہواروں کی آمد کے سلسلہ میں کی گئی مارکیٹ چیکنگ کے دوران کریانہ سٹوروں ،سبزی فروشوں ،مٹھائی ودیگر ضروری اشیاءوالی دکانوں پر فروخت ہونے والے ضروری ساز و سامان کا تفصیلی معائینہ کیا گیا ۔اس دوران 17دکانداروں کےخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور 29سو روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا ۔آفیسران نے تاجروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ معیاری ساز و سامان فروخت کیا جائے جبکہ غیر معیاری ساز و سامان فروخت کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔