نوشہرہ میں لڑکیوں کیلئے آگاہی پروگرام کا انعقاد

نوشہرہ //سیول ڈیفنس تنظیم کی جانب سے نوشہرہ میں لڑکیوں کیلئے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول نوشہرہ میں منعقدہ اس بیداری پروگرام کے دوران رضا کاروں نے لڑکیوں کو اپنی حفاظت آپ کرنے کے سلسلہ میں متعدد پہلو کی تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔سیول ڈیفنس کے رضا کاروں نے بتایا کہ ان کی تنظیموں کی جانب سے مذکورہ نوعیت کے پروگرام منعقد کرنے کا اصل مقصد مشکل وقت میں انسانی زندگی کو بچانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے سلسلہ میں لوگوں بالخصوص لڑکیوں کو بیدار کرنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی کئی ایک جگہوں پر مذکورہ نوعیت کے پروگرام منعقد کئے گئے ہیں جبکہ اس عمل کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔