نوشہرہ //نوشہرہ عدالت میں قومی لوک عدالت کا انعقاد کیاگیا جس میں 59مقدموں کا بروقت فیصلہ ہوا۔ قومی لوک عدالت کے موقعہ پر نوشہرہ میں بھی تحصیل لیگل سروس کمیٹی کی چیئرمین وسب جج نوشہرہ رجنی شرما کی قیادت میں لوک عدالت منعقد ہوئی جس میں 70مقدمات کی فہرست رکھی گئی جن میں سے 59مقدمات کو موقعہ پر ہی حل کیاگیا۔اس موقعہ پر رجنی شرما نے کہاکہ لوک عدالت میں رکھے جانے والے مقدمات کا ارفیصلہ ہوجائے تو ان کی کہیں بھی اپیل دائر نہیں ہوتی لہٰذا لوگوں کو اس پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھاناچاہئے ۔ اس موقعہ پر بار ایسو سی ایشن نوشہرہ کے ممبران و مقدموں کی شنوائی کیلئے آئے لوگ بھی موجو دتھے۔