نوشہرہ میں سکول بس حادثے کا معاملہ سیول سوسائٹی کا وفد اے ڈی سی سے ملاقی

رمیش کیسر

نوشہرہ //سول سوسائٹی کے ارکان کے ایک وفد نے پیر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ سے ملاقات کی اور ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی پر نجی تعلیمی ادارے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ وفد نے خاص طور پر ایک حالیہ واقعہ پر روشنی ڈالی جس میں ایک چھ سالہ طالبہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔نوشہرہ کے گاؤں سریا کے رہنے والے پرشوتم لال کی بیٹی ماہی اپنی اسکول بس میں سفر کر رہی تھی کہ اس سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔اس کے اہل خانہ نے اسکول پر سنگین لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ضلع کے زیادہ تر نجی تعلیمی ادارے ٹریفک کے اصولوں کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں اور اس سے طالب علموں کی جان کا خطرہ ہے۔وفد کے ارکان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ سے درخواست کی کہ وہ حالیہ حادثے کا نوٹس لیں اور ٹریفک کے تمام اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سخت کارروائی کو یقینی بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سکول کے طلباء کی حفاظت سے کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ، کرتار سنگھ نے ڈیپوٹیشن ممبران کو یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے اور ٹریفک کے اصولوں پر عمل درآمد کریں گے۔