نوشہرہ :مہلوک فوجی پورٹرکے لواحقین کااحتجاج

نوشہرہ//نوشہرہ کے کلال سیکٹرمیں گولی باری کے تبادلہ میں جان بحق ہوئے فوج کے پورٹرکی نعش کولواحقین نے گزشتہ روزسڑک پررکھ کراحتجاج کیاجس کی وجہ سے لگ بھگ اڑھائی گھنٹوں تک سڑک پرگاڑیوں کی آمدورفت ٹھپ رہی۔ اس دوران مظاہرین اورمہلوک نوجوان کے والدین نے مانگ کی کہ متاثرہ کنبہ کے لواحقین کودس لاکھ روپے ایکس گریشیاریلیف دینے کے ساتھ ایک کنبہ کے ایک فردکوسرکاری ملازمین دی جائے۔احتجاج کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدارنوشہرہ قدیرالرحمان نے کہاکہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے مہلوک کے کنبہ کوپانچ لاکھ روپے ایکس گریشیاریلیف اورایک فردکوسرکاری ملازمت فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعدمظاہرین نے احتجاج ختم کیا۔بعدازاں مظاہرین نے نعش کوآبائی گائوں لے کرآخری رسومات اداکیں جس میں سول وفوج کے افسران نے شرکت دی ۔واضح رہے کہ بدھ کے روزنوشہرہ کلال سب سیکٹرمیں حدمتارکہ پر سرحدپارکی گولہ باری سے فوج کے ایک پورٹرکی موت ہوگئی تھی اورانتظامیہ نے نعش کاپوسٹ مارٹم کروانے کے بعدنعش ورثاکے حوالے کردی تھی جس کے بعدورثااوررشتہ داروں نے سڑک پرنعش رکھ کراحتجاج کیا۔