نوشہرہ سیکٹر میں گولہ باری، جے سی او ہلاک

راجوری//پاکستانی فوج نے پیر کی شام نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر زبردست گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر ہلاک ہوا۔ جموں میںمقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیونندر آنندنے کہا کہ پیر کی شام 6بج کر30 بجے منٹ پرپاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور نوشہرہ سیکٹر کے بابا کھوڑی، کلسیاں علاقوں میں شدید فائرنگ کی ۔انہوں نے بتایا’’فوجی چوکیوں کے ساتھ ساتھ شہری بستیوں بابا کھوڑی، نمب، کدالی، سیر، مکری، گھانا وغیرہ کو بھی نشانہ بنایاگیا‘‘۔ترجمان نے کہا کہ بابا کھوری  نو شہرہ سب سیکٹر میں فوج کے 16گرینیڈئرس یونٹ سے وابستہ جے سی او سکھ دیو سنگھ ہلاک ہوا۔ترجمان نے کہا کہ جوابی کارروائی جاری ہے۔ یاد رہے کہ یکم اکتوبر کو پونچھ اور کپوارہ میں 3 فوجی اہلکار ہلاک اور 5دیگر زخمی ہوئے تھے۔