نوشہرہ راجوری میں ٹیمپوکی ٹکر سے خاتون لقمہ اجل

نوشہرہ //تیز رفتار ٹیمپو نے سڑک کنارے چل رہی ایک خاتون کر ٹکر مار کر ہلاک کردیا ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ سنتوش دیوی عمر 55سال زوجہ نریندر پال قومی شاہراہ پر ڈنڈیسر میں پیدل چل رہی تھی جس دوران راجوری کی طرف جارہے تیزرفتار ٹیمپو نے اسے ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوئی اوربعد میں اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔بعد ازآں اس کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرواکے آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے گھر والوں کے حوالے کردیاگیا ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹکر مارنے والی گاڑی کو ضبط کرتے ہوئے اس کے ڈرائیور روی کمار ولد کندن لعل ساکن بخشی نگر جموں کو گرفتار کرلیاہے ۔