نوشہرہ اور کالاکوٹ میں ہڑتال جاری

 راجوری //ضلع درجہ کی مانگ پر نوشہرہ اور کالاکوٹ میں ہڑتال جاری ہے جبکہ کالاکوٹ کے پانچ افراد نے پیر کے روز بھوک ہڑتال بھی شرو ع کردی ۔ کالاکوٹ کے یشو وردھن سنگھ ، سریندر سنگھ ، دیون سنگھ ، یشپال سنگھ اور وویوک شرما نے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے ۔ اس دوران کالاکوٹ اور نوشہرہ کے لوگوںنے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے علیحدہ ضلع کی مانگ کی ۔دونوں ہی جگہوں پر تمام تر تجارتی سرگرمیاں ٹھپ رہیں ۔ مظاہرین کاکہناہے کہ حکومت نے ان سے پیر کی شام تک معاملہ حل کرنے کا وعدہ کیاتھااور اگر یقین دہانی پر عمل نہ ہواتو وہ احتجاج میں مزید شدت لائیںگے ۔