ترال//نور پورہ ترال میںسوموار کے روز دن دہاڑے تین بندوق برداروں نے بندوق کی نوک پرجموں کشمیر بنک سے تقریباً ایک لاکھ روپے اڑا لئے ۔قصبہ اونتی پورہ سے تین کلومیٹر دور نورپورہ میں قائم جموں کشمیر بنک کی ایک شاخ میں 3 نقاب پوش اسلحہ بردار اچانک نمودار ہو کر بنک کے اندر داخل ہوئے جنہوں نے ہوا میںگولیاں چلائیں اور کچھ سامان کی توڑ پھوڑ کی ۔اس موقعے پر بنک کے باہر اور اندر زبردست افرا تفری مچ گئی جس کے دوران نقاب پوش افراد نے کیبن میں موجود ایک لاکھ کی رقم اڑا لئے۔پولیس کے ایک آفیسر نے بتایا کہ یہ واردات بعد دوپہر 2بجکر10منٹ پر بنک میں کھانے کے وقفے کے دوران انجام دی گئی جس دوران مسلح افرادبنک سے97256 روپے کی رقم اڑا لے گئے۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ برداروں نے بنک میں موجود کمپیوٹر وں اور کچھ سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی۔ واقعے کے حوالے سے پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے معلوم ہوا کہ حملہ آوروں کی شناخت کے لئے بنک کی سی سی کیمرہ فوٹیج کابھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔دریں اثناء پولیس پریس بیان میں ترال بنک ڈکیتی سے متعلق جو تفصیلات بتائی گئیں ان میں دعویٰ کیا گیا کہ نورپور ترال بنک میں ڈکیتی کی غرض سے آئے جنگجوئوں کو مقامی لوگوں نے پتھرائو کرکے پیچھے دھکیل دیا تاہم جنگجوئوں نے فائرنگ کرکے بنک سے تقریبا ایک لاکھ روپے لوٹ لئے ۔بیان کے مطابق بنک لوٹنے والے جنگجوئوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔
نور پورہ ترال میں بنک لوٹنے کی واردت
