نورمسجد نوپورہ میں مولانا رحمت اللہ کا خطاب

بانڈی پورہ،عازم جان //نورمسجد نوپورہ بانڈی پورہ میں دارالعلوم رحیمہ کے سربراہ مولانا رحمت اللہ قاسمی نے عیدمیلادالنبی صلی للہ علیہ وصلم کے موضوع پر نماز جمعہ سے قبل مدلل انداز میں روشنی ڈالی اور نماز جمعہ بھی پڑھائی ۔مولانا رحمت اللہ قاسمی نے اگرچہ مختصر وقت میں ہی خطاب کیا ہے لیکن علمی بصیرت سے مختصر وقت میں موضوع پر مکمل روشنی ڈالتے ہوئے تلقین کی کہ بدعات سے اپنے آپ کو دور رکھیں اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وصلم کی سنتوں پر قائم رہے اسی میں بھلائی ہے ۔مولانا قاسمی نے موجودہ درپیش خطرات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی للہ علیہ وصلم کی اتباع سے ہی امت کو تمام پریشانیوں سے نجات ملے گی ۔ انہوں نے معاشرے میں پھیلے بدعات اور فسق وفجو کے خلاف متحد ہو کر صف آراء ہونے کی ضرورت پر زوردیا۔