نوجوان کے قتل کے الزا م میں خاتون کوضمانت

سرینگر// کرالپورہ چاڈورہ سے تعلق رکھنے والے ایک کنبے نے مبینہ طور پر قتل کے الزام میں نظر بند خاتون کو ضمانت دینے کے خلاف احتجاج کیا۔ پریس کالونی لالچوک میں جمعرات کو احتجاج میں شامل مقتول سجاد احمد کے والدین اور رشتہ داروںکا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بیٹے کے قتل میں ملوث افراد کو سخت سزا دیکر اہل خانہ کو انصاف دیا جائے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اس خاتون کو کیونکر ضمانت فراہم کی جاسکتی ہے جو قتل کے الزام میں نظر بند ہے ؟انہوں نے مزید کہا کہ وہ سجاد احمد کی موت سے متعلق مکمل تحقیقات اور انکی موت میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔