راجوری// راجوری کاایک نوجوان ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹرجموںمیں مشکوک حالت میں مردہ پایاگیاجس پر لواحقین نے اس سنٹر کے خلاف احتجاج کیا اور کیس درج کرنے کی مانگ کی ۔ ذرائع کے مطابق یہ نوجوان منشیات کا عادی ہوگیاتھاجس کو اس سے چھڑانے کیلئے جموں کے ایک نجی ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹرمیںداخل کرایاگیاتھاجہاںاسے گزشتہ روز مشکوک حالت میں مردہ پایاگیا۔واقعہ کی خبر ملنے پر راجوری میں لواحقین نے نجی ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ نوعمربچے عاقب ڈارکی وفات کے پیچھے پنجاب کے ایک نوجوان شانکا کاہاتھ ہے جس نے گزشتہ شب اس کے ساتھ لڑائی کی تھی جو بعد میں صبح مردہ حالات میں پایاگیا۔نوجوان کے والد کاکہناہے کہ سنٹر سے رات کواسے فون آیاجس میں بتایاگیاکہ ان کا بیٹا لڑائی کرتاہے اوراسے یہاں سے لے جائواورصبح اسی سنٹر سے دوبارہ فون آتاہے کہ آپ کا بیٹا انتقال کرگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے شانکانامی نوجوان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ساتھ ہی اس سنٹر کے خلاف بھی کارروائی ہو تاکہ انہیں انصاف ملے ۔ بعد میں پولیس نے مظاہرین کو کارروائی کا یقین دلاکر احتجاج ختم کروایا۔
نوجوان کی موت پر لواحقین کا احتجاجی دھرنا
