نوجوان پاور کنال میں ڈوب کر لقمۂ اجل

 کنگن //   رائیل گنڈ میں 18سالہ نوجوان پاور کنال میں گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔ تحصیل گنڈ کے رائیل میں اس وقت بکروالوں کے ایک کنبے پر قیامت ٹوٹ پڑی جب 18سالہ محمد اشرف پاملہ ولد شاندر پاملہ ساکن تن جوت کالا کوٹ راجوری رات کے دوران بھیڑ بکریوں کے ساتھ چل رہا تھا کہ اس دوران رائیل کے مقام پر اچانک پیر پھسلنے کے نتیجے میں وہ پاور کنال میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔پولیس کے مطابق اندھیرے کی وجہ سے مذکورہ نوجوان کی لاش کنال سے برآمد نہیں ہوئی ۔ منگل کی صبح مذکورہ نوجوان کی لاش گنڈ اکو کے مقام پر برآمد کی گئی ۔