نوجوان شراب سمیت گرفتار

مینڈھر//مینڈھر میں پولیس نے ایک نوجوان کو شراب کی سینکڑوں بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا ۔ایس ایچ او مینڈھر سجاد میر کی قیادت میں پولیس نے منکوٹ میں ایک ناکہ لگاکر گاڑیوں کی چیکنگ کی جس دوران ایک مشکوک نوجوان ناکہ توڑ کر فرار کرنے لگاتاہم پولیس نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا ۔یہ کارروائی اے ایس آئی نور حسین کی قیادت میں اہلکاروں نے انجام دی ۔ اس دوران آلٹوگاڑی زیر نمبرPB23E-2499کی تلاشی کرنے پر اس نوجوان کی تحویل سے شراب کی 140بوتلیں برآمد ہوئیں جو 3بیگوں میں تھیں ۔ گرفتار شدہ نوجوان کی شناخت غلام مصطفی ساکن سخی میدان مینڈھر کے طور پر ہوئی ہے جس کے خلاف ایف آئی آر زیرنمبر 77/2019کا کیس درج کیاگیاہے۔