پونچھ// محمد اعجاز اسد کی پونچھ میں بحیثیت ضلع ترقیاتی کمشنر تعیناتی پر پونچھ کی مختلف تنظیموں کی جانب سے سراہنا کی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں شیراز ازہری کی قیادت میں نمبردار چوکیدار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا ایک وفد ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے ملاقی ہوا جنہوں نے موصوف کا والہانہ استقبال کیا ۔اس دوران انہوں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس ملاقات کے دوران علاقائی تعمیرو ترقی سے لیکر سرحدی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔شیراز ازہری نے کہاکہ وہ امید کرتے ہیں کہ سابقہ روایات سے ہٹ کر نئے انداز نئے جذبے کے ساتھ تمام علاقہ جات و طبقات کی یکساں تعمیر ترقی کے نئے دور کا آغازہوگا۔ خاص طور پہ سماج کے نظرانداز طبقہ جات و نظر انداز علاقہ جات کی تعمیر ترقی پہ خاص توجہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ علاقائی تعمیر و ترقی کے لئے عوام ان کا بھرپور تعاون کریں گے۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اعجاز اسد سے اپیل کی کہ وہ غریب و مسکین عوام کے حقوق غصب ہونے سے بچانے کے لئے سسٹم کرپشن سے پاک کرنے و تمام علاقہ جات کی یکساں تعمیر ترقی کے لئے ضلع بھر کی ایک ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیں اور اس کمیٹی میں علماء اکرام، نمبردار، چوکیدار و علاقائی معززین کو شامل کریں۔