نوجوانوں کودین کی طرف راغب ہو نے کی تلقین

گول//صوت الاولیاء گول یونٹ کی جانب سے ایک دینی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں وادی کشمیر کے معروف عالم دین عبدالرشید دائودی مہمان خصوصی کے طو ر پر موجود تھے ۔ مرکزی جامع مسجد میں صبح دس بجے سے عصر نماز تک اس دینی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں گول و ملحقہ جات کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اس موقعہ پر نے کہا کہ امت مسلمہ آج پُر آشوب دور میں ہر جانب نشانے پر ہے اور مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ دین اسلام کو مضبوطی سے تھامیں اور دشمنوں کا مقابلہ کریں ۔ انہوں نے اس موقعہ پر سیرت النبیؐ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو دونوں جہانوں کی کامیابی رسول ؐ کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر ہی ہو گی ۔ انہوں نے اس موقعہ پر نوجوانوں سے بالخصوص کہا کہ وہ دین اسلام کی طرف راغب ہو جائیں ، دنیا کی خواہشات سے دور رکھیں کیونکہ دنیا کی خواہشات زندگیوں کو برباد کر دیتی ہیں اور ہر نوجوان کو چاہئے کہ وہ اصل راستہ اختیا رکرے ۔ اس موقعہ پر دوسرے علماء کرام بھی موجود تھے جنہوں نے سیرت النبیؐ پر روشنی ڈالی ۔