نوجوانوں میں منشیات کی بڑھتی ہوئی لت

سرینگر // رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کی طرف سے پریس کالونی سرینگر میں ایک اہم میٹنگ سوسائٹی کے چیر مین و ممبر اسمبلی عیدگاہ مبارک گل کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں تنظیمی عہداداران نے ریاست میں موجود حالات پر تشویش کا اظہار کیا ۔ مبارک گل نے کہا شہر سرینگر کے عوام طرح طرح کے مشکلاتوں اور پریشانیوں میں مبتلا ہوئے ہیں اب نوجوان نسل نشیلی ادویات کے عادی بن گئے ہیں جس کی خاص وجہ ریاست میں دن بہ دن بے روز گاری میںاضافہ ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت وگورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست میں ہورہے خون خرابہ کو بند کرانے کے لئے فلفور مداخلت کرے تاکہ ریاست میں امن ومان کا ماحول پیدا ہوسکے۔میٹنگ میں موجودصوبہ چیر مین محمد مقبول میر،ڈسٹرکٹ پرزڈنٹ سرینگر جاوید احمد بیگ،محمد اشرف خان،جنرل سکریٹری محمد امین ٹکہ،شیخ ماجد ایکزکیٹیو ممبر،بشیر احمد و دیگر ممبران موجود تھے ۔