سری نگر//سری نگر کے نوا کدل علاقے مرجان پورہ میں بدھ کی شام ایک شہری کو اس کے رہائشی مکان کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایاکہ ایک شہری جس کی شناخت رﺅف احمد خان ولد محمد شفیع خان ساکن مرجان پورہ نوا کدل کے طور پر کی گئی ہے، پر نامعلوم مسلح افراد نے اس کے گھر کے باہر فائرنگ کی جس میں وہ شدید زخمی ہوا۔
اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔