لاہور// پاکستان میں صوبہ پنجاب کی حکومت نے بدعنوانی کے معاملے میں کوٹ لکھ پت جیل میں بند سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرانے کی منظوری دے دی ہے ۔ مسٹر شریف کی صحت کی جانچ کے لئے اس ہفتے تشکیل کردہ چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے انہیں اسپتال میں داخل کرانے کا مشورہ دیا تھا کیونکہ انہیں مختلف عارضے لاحق ہیں۔ انہیں فوری طور پر خصوصی سہولیات والے اسپتال کی ضرورت ہے جہاں ان کا علاج ہو سکے ۔ العزیزہ بدعنوانی معاملے میں سات سال کی سزا کاٹ کرہے نواز شریف صحت سے متعلق بیماریوں کا سامنا کررہے ہیں۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کو اسپتال میں داخل کرائے جانے کے دوران سیکورٹی کا پختہ انتظامات کیا جائے گا۔ کوٹ لکھ پت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو یہ یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے کہ مسٹر شریف طبی جانچ مکمل ہونے کے بعد جیل میں واپس لوٹ آئیں۔ تین رکنی میڈیکل بورڈ مسٹر شریف کے صحت کی جانچ کرے گا۔ یواین آئی
نواز شریف کو لاہوراسپتال میں داخل کرانے کی منظوری
