نوئیڈا میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم پُر اسرار طور پر لاپتہ

سرینگر//نئی دہلی میں زیر تعلیم خانیار کا ایک طالب علم پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے۔مذکورہ طالب علم کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں گریٹر نوئیڈا کی ایک نجی یونیورسٹی میں 2طلباء گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوبی ‘‘ کے فسٹ ائر کشمیری طالب علم احتشام بلال کو افغانستان اور بھارتی طالب علموں کے درمیان جھگڑے کے دوران مشتعل طلبہ گروپ نے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ احتشام کے والد بلال احمد صوفی کا کہنا ہے کہ اْس کے بیٹے نے اتوار کی صبح ساڑھے 10بجے فون کال کرکے بتایا کہ وہ شام کو نوئیڈا سے دہلی جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ احتشام نے اپنے قریبی رشتہ دار جوکہ شاردا یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے ،کو بھی اطلاع دی کہ وہ شام 8بجے تک ہوسٹل پہنچ جائیگا۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ہوسٹل نہیں پہنچا اور تب سے انکے بارے میں کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔