ننگلی سوپور میں محاصرہ

کپوارہ // شمالی کشمیر کے ننگلی سوپور علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک سرگرم جنگجو اور اُس کے ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس بیان میں کہا گیاہے کہ ‘جموں وکشمیر پولیس، 52 آرآراور 177بٹالین سی آر پی ایف نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پیر کے روز ننگلی سوپور علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ محاصرے کے دوران وہاں موجود ملی ٹینٹ اوراُس کے معاون نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم مستعد اہلکاروں نے دونوں کو دھر دبوچا ۔ گرفتار سرگرم جنگجو او رمعاون کی شناخت توفیق کبو ولد غلام رسول ساکن کبو محلہ آرم پورہ سوپور اور بلال احمد کالو ولد عبدالرحمن کالو ساکن تکیہ سوپور کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کے متعلق کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔