ننگلی سوپوراور قاضی گنڈ میں سڑک حادثات،5زخمی

 
سوپور+ اننت ناگ// سوپوراورقاضی گنڈ میں سڑک کے دوالگ الگ حادثات میں پانچ افرادزخمی ہوگئے ہیں۔سرینگر جموں شاہراہ پر لیو ڈورا قاضی گنڈ کے نزدیک دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر کو لیو ڈورا قاضی گنڈ کے نزدیک ٹریکٹر اور کار کے درمیان ٹکر ہوئی جس وجہ سے تین افراد زخمی ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں کی شناخت عثمان احمد ولد فاروق احمد، گلشن بانو زوجہ نثار احمد اور محمد عمران ڈار ولد عبدالرشید ساکنان بانہال رام بن کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔سوپور میں ایک کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل پرسواردوجوان زخمی ہوگئے ۔معلوم ہوا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار اور اس کے پیچھے بیٹھاایک جوان اُس وقت زخمی ہوگئے ،جب ننگلی علاقہ میں ان کی موٹر سائیکل کوایک ایکوکارزیرنمبرJK05E-0570نے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے دونوں جوان موٹر سائیکل سے گرکر شدیدزخمی ہوگئے۔مقامی لوگوں نے انہیں فوراًسب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا جہاں سے ایک شدیدزخمی جس کی شناخت عابداشرف کے طور ہوئی کو صدراسپتال سرینگر منتقل کیاگیا۔دوسرے زخمی کی شناخت زبیراحمد کے طور ہوئی ہے اور دونوں شیرکالونی سوپور کے رہائشی ہیں۔اس دوران پولیس نے معاملے کے نسبت کیس درج کرلیا ہے۔