ننگالی زون کے بی ایل اوز میں اعزازی اسناد تقسیم

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ میں زونل ایجوکیشن آفس ننگالی نے زون کے بوتھ لیول کے عہدیداروں کو مبارکباد اور اعزازی اسناد دینے کےلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام میں چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ عبدالمجید مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے تھے۔ پروگرام کے دوران زون کے کل 27 بی ایل اوز اور زون ننگالی کے 10 دیگر اساتذہ کو کووڈ -19 کے دوران ان کی قابل تحسین اور قابل قدر خدمات کےلئے جو کہ عام طور پر محکمہ تعلیم اور خاص طور پر معاشرے کےلئے تھیں اعزاز سے نوازا کیا گیا۔ اس موقع پر انور خان زونل ایجوکیشن آفیسر نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ جوش اور لگن سے کام کریں۔ انہوں نے اس مہلوک وائرس کے تخفیف کےلئے کووڈ دور میں ان کی کوششوں کو بھی سراہا۔ چیف ایجوکیشن آفیسر عبدالمجید نے بھی شرکاءکی تعریف کی اور ان سے کہا کہ وہ اسی جوش کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے تمام بی ایل اوز کو مشن یوتھ جے اینڈ کے کے بارے میں بھی ہدایات دی گئیں اور انہیں تمام ضروری معلومات بھی فراہم کی گئیں اور بتایا گیا کہ جے کے یوتھ پورٹل پر نوجوانوں کی رجسٹریشن کیسے کروائی جائے۔ جن لوگوں کو نوازا گیا ان میں عابد حمید ، ہرچرن سنگھ ، شوکت علی ، فاروق قریشی ، مشتاق احمد ، ستیش کمار ، سجاد اقبال، بلوندر سنگھ ، شہزاد خواجہ ، طارق عزیز اور راج کمار شرما شامل تھے۔