نندہ ریشی کالونی اورعلمدار کالونی بمنہ میں سڑکوں پر میکڈم نہ بچھانے پر لوگوں میں ناراضگی

 سرینگر//نندہ ریشی کالونی اورعلمدار کالونی بمنہ میں ترکول نہ بچھانے پر سڑکوں کی خستہ حالی سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لوگوںکاکہنا ہے کہ ایک طویل عرصے سے علاقے کی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے اور متعلقہ محکمہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دئی جارہی ہے۔انہوںنے بتایا کہ اس سال ان دونوں علاقوں میں اڑھائی کلومیٹر سڑک پر میکڈم بچھانے کیلئے تمام تیاری کی گئی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کے بنا پر بمنہ کے کسی دوسر ے علاقہ منتقل کی گئی جس کے خلاف لوگوں میں زبردست ناراضگی پائی جاتی ہے۔لوگوں نے دونوں علاقوں کی سڑ کوں پر جلد ازجلد کام شروع کرکے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معمولی بارشوں کے وقت یہاں کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں اور جگہ جگہ گہرے گڑھے ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اور را ہگیروں کی آمد ورفت انتہائی مشکل بن جاتی ہے۔مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے اس جانب فوری توجہ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نندہ ریشی کالونی اورعلمدار کالونی کی سڑکیں قابل آمد ورفت بنائی جائیں۔