نندا نے ریاسی سپورٹس سٹیڈیم سٹریٹ لائین کا افتتاح کیا

 ریاسی// خزانہ کے وزیر مملکت اجے نندا نے ریاسی سپورٹس سٹیڈیم کے لئے ایک سٹریٹ لائین کو وقف کیا جس میں52 ایل ای ڈی لائٹس شامل تھیں۔اس موقعہ پر وزیر موصوف نے کہا کہ یہ لائٹیں نصب کرنے سے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پچھڑے اور دُور افتادہ علاقوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع منصوبہ مرتب کیا ہے۔ انہوں نے ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے عوام کا تعاون طلب کیا۔ انہوں نئے ترقیاتی سرگرمیوں میں سرعت لانے کی بھی ہدایت دی۔ اس دوران متعلقہ محکموں کے کئی اعلیٰ افسران بھی وزیر موصوف کے ہمراہ تھے۔