مشتاق الحسن
ٹنگمرگ //نمبلنار ٹنگمرگ میں دوران شب جنگل اسمگلروں نے ایک دیودار سمیت پانچ میوہ دار درخت کاٹ ڈالے ہیں ۔ سوموار اور منگل کی درمیانی رات کو نمبلنار ٹنگمرگ میں بلاک کلنتر ہ کے کپمارٹمنٹ سے ایک قیمتی دیودار درخت کے علاوہ وہاں نزدیک ہی ایک باغ مالک فیاض احمد لون ولد علی محمد لون کے پانچ میوہ دار درختوں کو کاٹ دیا ہے ۔فیاض لون نے دیودار کادرخت کاٹنے کیلئے جنگل چوروں کے ساتھ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس کی تحقیقات کرانے کی اپیل کی ہے۔ ادھر رینج افسر ٹنگمرگ فاروق احمد نے نمبلنار میں جنگل چوروں کی جانب سے دیودار کاٹنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس کی تحقیقات شروع کردی گی۔