مینڈھر //مینڈھر کے کالابن علاقہ کے نمبر دار چوہدری غلام رسول کی آخری رسومات آبائی گائوں میں ادا کر دی گئی جبکہ ان کی نماز جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں مقامی و غیر مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔غور طلب ہے کہ موصوف کی گزشتہ روز سرینگر میں اچانک وفات ہوگئی تھی جس کے بعد ان کی لاش کو آبائی گائوں لایا گیا ۔ان کی نماز جنازہ میں کئی سیاسی ،سماجی و مذہبی لیڈران نے شرکت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ نمبردار ایک نہایت ہی شریف النفس انسان تھے جنہوں نے بطور سماجی کارکن بھی اپنی خدمات پیش کی ہیں ۔ان کی وفات پر سابقہ ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید رانا ،سابقہ وائس چانسلر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری یونیورسٹی چوہدری مسعود احمد ،سابقہ ایم ایل سی محمد رشید قریشی ،سابقہ وزیر نثار احمد خان ،سابقہ ایم ایل سی مرتضیٰ خان ،کانگریس لیڈر پروین سرور خان،ڈی ڈی سی وائس چیئر مین اشفاق چوہدری ،ڈی ڈی سی ممبر انجینئر واجد بشیر ،ڈی ڈی سی ممبر عمران چوہدری ،ڈی ڈی سی ممبر باجی محمد فاروق ،بی ڈی سی چیئر مین امان اللہ چوہدری ،بی ڈی سی چیئر مین طاہرہ جبین ،ایڈوکیٹ معروف خان ،ایڈوکیٹ ندیم رفیق خان ،ایڈوکیٹ شوکت چوہدری ،ایڈوکیٹ انظار خان ،ایڈوکیٹ اکبر حسین جنجوعہ ،ایڈوکیٹ بشارت خان ،ایڈوکیٹ جاوید احمد خان صدر بار ایسوسی ایشن مینڈھر ،چوہدری ظفر اللہ آزاد ،وسیم احمد خان ،محمد صادق چوہدری ،شوکت چوہدری ،ایس سی لیڈر شیراز اظہری کے علاوہ سماجی کارکنوں و پنچایتی اراکین نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت بھی کی ہے ۔
نمبردار کالابن پُر آنکھوں کیساتھ سپرد خاک
