نمائندہ کشمیر عظمیٰ زاہد بشیر اعزاز سے سرفراز

 گول//یوم جمہوریہ کے موقعہ پر گول میں پیس اینڈ ویلفیئرکمیٹی نے نمائندہ کشمیر عظمیٰ زاہد بشیر کو ایک اعزاز سے نوازا جو ایس ڈی پی او گول محمد امین بٹ نے انہیں دیا ۔ یہ اعزاز زاہد بشیر کو گول میں زمینی سطح پر عوامی مسائل کو ابھارنے اور یہاں پر بہتر طریقے سے لوگوں کے مسائل ابھارنے پر دیا گیا۔ اس موقعہ پر انہیں ایک سند سے بھی نوازہ جس میں کمیٹی نے انہیں عوامی مسائل کو بہتر طور طریقے سے ابھارنے پر دی ۔زاہد بشیر علاقہ گول سب ڈویژن میں کئی سالوں سے کشمیر عظمیٰ کے لئے رپوٹنگ کر رہے ہیں جنہوں نے وقتاً فوقوفتاً دوردراز علاقوں میں جا کر جہاں پر کافی دشوار گزاری سے لوگ اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں اُن کے مسائل اُبھارے اور انتظامیہ وسرکار تک لوگوں کی آواز پہنچائی ۔اس موقعہ پر قلمکار محمد شفیع میر ، اذانِ سحر کے نمائندے جاوید لوہار اور شبیر وانی کو بھی ایوارڈ دیا گیا ۔