نقوی رکھیں گے خواجہ غریب نواز یونیورسٹی کا سنگ بنیاد

اجمیر// اقلیتی معاملوں کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی آئندہ ماہ راجستھان کے اجمیر میں خواجہ غریب نواز یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ اجمیر درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان نے بتایا کہ مسٹر نقوی مارچ کے شروع میں درگاہ کمیٹی کا ڈریم پروجیکٹ ولي ہند خواجہ معین الدین حسن چشتی کے نام پر بننے والی خواجہ غریب نواز یونیورسٹی کی بنیاد 80 بیگھہ اراضی پر رکھیں گے ۔ پروگرام کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے ۔مسٹر پٹھان نے بتایا کہ اس کے لئے درگاہ کمیٹی نے زور شور سے تیاریاں شروع کر دی ہیں. یونیورسٹی کا منصوبہ اترپردیش کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طرز پر تیار کیا گیا ہے تاکہ تمام طرح کے یو جی سی سے متعلق کورسو ں کی تعلیم یہاں دی جا سکے ۔ ساتھ ہی اکیڈمی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم کھیل جیسے شعبہ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے ۔ قائم ہونے والی نئی یونیورسٹی کی ابتدائی تیاری اس طرح کی جا رہی ہے کہ پرائمری میں داخلہ لینے والا طالب علم یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرکے ہی باہر نکلے ۔غریب نواز یونیورسٹی میں اقلیتی برادری کیلئے پچاس فیصد ریزرویشن کی سہولت بھی رہے گی۔ خصوصیات کے نام پر یونیورسٹی میں سوئمنگ پول، فوڈ کورٹ، بوائز اور گرلز ہاسٹل اور اسٹاف کوارٹر کابھی انتظام کیا جا رہا ہے ۔ سائنس، کامرس، آرٹ کے ساتھ میڈیکل اور انجینئرنگ کی پڑھائی بھی کرائی جائے گی۔یونیورسٹی کا مقصد تعلیم کے ساتھ کام سے متعلق کورس کرانا بھی رہے گا تاکہ باہر نکلنے والے نوجوان طالب علم کو روزگار بھی دستیاب ہو سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ خواجہ غریب نواز یونیورسٹی میں خاص طور پر نئی سرچ ٹیکنالوجی والی صوفی چیئر قائم کیا جائے گا جس میں خواجہ غریب نواز سے متعلق اور ان کی تعلیم پر مبنی کتابوں کا خاص مجموعہ ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک کمیونٹی ریڈیو بھی شروع کیا جائے گا جس کے ذریعہ نوجوانوں کیلئے علم موضوع کے ماہرین کے لیکچر نشر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک اچھے مقصد سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ اسلام کی روحانی کتاب قرآن میں لفظ‘اقرا’ ذکر ہے جس کا مطلب پڑھنے سے ہے . خواجہ غریب نواز 800 سال پہلے تعلیم کا پیغام لے کر اجمیر آئے اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم تعلیم کے ان کے اس پیغام کو آگے بڑھانے جا رہے ہے ۔قابل غور ہے کہ خواجہ غریب نواز کا 807 واں سالانہ عرس کا جھنڈا تین مارچ کو چڑھنے جا رہا ہے .انتظامیہ نے عرس کے پہلے تین دن وی وی آئی پی چادر چڑھانے کے لئے خصوصی مشورہ جاری کیا ہے تاکہ وی آئی پی چادر کے سبب لاکھوں زائرین کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔یو این آئی