نعیم گیلانی کو این آئی اے کا دوسری نوٹس

سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی ’این آئی اے‘نے سیدعلی شاہ گیلانی کے فرزندسیدنعیم گیلانی کوفنڈنگ معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں دوسری نوٹس ارسال کرتے ہوئے 22،اپریل بروزسوموارصبح ساڑھے10بجے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے ۔میرواعظ عمرفاروق کی نئی دہلی میں مسلسل تین روزتک پوچھ تاچھ کے بعد این آئی اے نے گیلانی کے بڑے بیٹے سیدنعیم گیلانی کوایک اورنوٹس  روانہ کردی ہے۔انہیں کہا گیا ہے کہ وہ22اپریل کواین آئی اے ہیڈکوارٹریامرکزی دفترمیں بذات خود پیش ہوجائیں ۔ یہ نوٹس نعیم گیلانی کواین آئی اے کے ایس پی ہیڈکوارٹرنئی دہلی کے ذریعے ارسال کی گئی ہے۔خیال رہے اسے پہلے این آئی اے نے گزشتہ دنوں نعیم گیلانی کوایک نوٹس بھیج کر9اپریل کونئی دہلی میں قائم این آئی اے ہیڈکوارٹرمیں پیش ہونے کوکہاتھا ۔