نعیم اختر کا نئی قاضی گنڈ۔ سرینگر شاہراہ کے تعمیراتی کا م کا جائیزہ

سرینگر// تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے نئی قاضی گنڈ۔ سرینگر شاہراہ کے تعمیراتی کام میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں کو کام میں سرعت لانے اور ستمبر کے آخر تک اسے مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کل مذکورہ شاہراہ کے دورے کے دوران افسران کو اضافی عملے اور مشینری کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت دی۔وزیر نے کہا کہ شاہراہ کو رواں ستمبر تک4 گلیاروں والی شاہراہ کے طور کھولنے کا پہلے ہی اعلان کیا گیا ہے جس سے عوام کو کافی راحت ملے گی اورپورے خطے میں ترقیات کا نیا دور دورہ ہوگا۔