نعیم اختر جے وی سی بمنہ گئے

 سرینگر//تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے کل جہلم ویلی ہسپتال بمنہ جاکررمیز احمد پرے کے زخمی والد غلام محمد پرے کی عیادت کی۔ بی ایس ایف اہلکار رمیز احمد پرے کوگذشتہ دنوں حاجن میں نامعلوم افراد نے اُن کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جبکہ اُن کے والد زخمی ہوگئے تھے۔وزیر نے ڈاکٹروں کے ساتھ بات چیت کی اور مریض کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ غلام احمد پرے کی حالت مستحکم ہے اور اس میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔باقی ماندہ زخمی افراد کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔وزیر نے ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ غلام احمد پرے جلد از جلد صحت یاب ہوں ۔