نعیم اخترکابیان حقیقت سے بعید :این سی

سرینگر // گاندربل اور بانڈی پورہ کے نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنمائوں نے پی ڈی پی لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر کے اُس بیان کی مذمت کی جس میں انہوں نے نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ پر انگلی اُٹھائی ہے ۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ نعیم اختر کا بیان حقیقت سے کوسوں دور ہے ۔انہوں نے کہا کہ نعیم اختر کو اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہیے ،انہیں اپنے گائوں میں ایک بھی فرد کاتعاون حاصل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دراصل نعیم اختر پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے بانی مفتی محمد سعید (مرحوم)اور صدر محبوبہ مفتی کے کارناموں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں ۔