نعت

بالا ہے عقل و فہم سے عظمت رسولؐ کی
کیسے کروں جہان میں مدحت رسولؐ کی
ہے آج خوش جہان میں اُمت رسول کی
ہر سو سجی ہے بزمِ ولادت رسولؐ کی
سنگ گراں سے کم نہیں وہ دل اے مومنو!
رہتی نہیں ہے جس میں محبت رسولؐ کی
بندہ وہی تو ایک ہے اللہ کو پسند
کرتا ہے شوق سے جو اطاعت رسولؐ کی
قطروں کی تھی طلب مجھے دریا کیا عطا
اللہ رے یہ کیسی سخاوت رسولؐ کی
لکھنے کا یہ شعور ، یہ الفاظ ، یہ کلام
اللہ کی قسم ہے عنایت رسولؐ کی
شادابؔ غم نہ کھا کوئی محشر میں دیکھنا
ہوگی نصیب تجھ کو شفاعت رسولؐ کی

شفیع شادابؔ
پازلپورہ شالیمارسرینگر کشمیر
موبائل نمبر؛9797103435