قطعات
فرشتے کہہ کے یا صلی علیٰ پرواز کرتے ہیں
نبیؐ کے نور پر شمس وقمر بھی ناز کرتے ہیں
قسم ہے مشکلیں انکی سبھی آسان ہوتی ہیں
سفر کا یانبیؐ کہہ کر کے جو آغاز کرتے ہیں
���
میرے ایمان کا حاصل محمدؐ یا محمد ؐ
میرا رستہ میری منزل محمدؐ یا محمد ؐ
خدا کے بعدمیں کس کو پکاروں
مسلسل کہہ رہا ہے دل محمدؐ یا محمدؐ
عرفان عارف
صدر شعبہ اردو
ایس پی ایم آر کالج آف کامرس جموں
موبائل نمبر؛09682698032