نعتیں

سفرِ حجِ بیت اللہ
وہ حاجی کا اپنوں سے رخصت ہونا
وہ عزمِ سفر اور گھر سے نکلنا
قرب الٰہی جو حاصل ہے کرنا
باندھ کے احرام محرم ہے ہونا
واجب ہے کعبہ کا طواف کرنا
صفا سے مروہ کی سعی کا ہونا
وہ مِنا کی وادی میں حاجی کا چلنا
وہ اٹھ اُٹھ کے گرنا چل کے سنبھلنا
عرفات کی وادی میں آہوں کا بھرنا
وه محشر کی وادی سے پروانہ لانا
شیطان کے چہرے پہ کنکر چلانا
مِنا کی وادی میں بیتوتہ کرنا
اعمال و ازکار میں مشغول رہنا
مشکل ہے سارے اعمال کا ہونا
یا رب تو سب کو یہ راستہ دکھانا
مقصد ہے حاجی کو حاجی ہی رکھنا
پیارے نبيؐ کو ہے چہرہ دکھانا
واجب ہے مومن پہ یہ سنت نبھانا
زھرا کے بیٹے پہ آنسو بہانا
کعبہ سے کربل کو رستہ ہے جاتا
حاجی کو حاجی سے زایرؔ بناتا
مومن کو جنت کی سیر کراتا
جینے کے مقصد سے غافل نہ رہنا
مظفرؔ تُو لیکن مومن ہی رہنا

حکیم مظفر حسین
باغبانپورہ لعل بازار سرینگر
موبائل نمبر؛9622171322

آرزوئے دل
نبیؐ سے عاشقانہ چاہتا ہوں
میں اب قسمت بنانا چاہتا ہوں
فقط فرمانِ آقا یاد رکھ کر
سبھی کچھ بھول جانا چاہتا ہوں
یہ کچھ کیا ہے سبھی کچھ کھو کے بھی میں
مدینہ پاک پانا چاہتا ہوں
کرو سرکارؐ پیدا کوئی صورت
تمہارے پاس آنا چاہتا ہوں
نبیؐ کا ذکرِ نوری کرکے اب میں
سوادِ دل مٹانا چاہتا ہوں
مجھے شہرِ نبیؐ کی آرزو ہے
میں جنت کو بھی پانا چاہتا ہوں
نبیؐ کے عشق کے غم سے برآمد
میں اشکوں کا خزانہ چاہتا ہوں
خدایا اب درِ آقاؐ پہ جا کر
میں حالِ دل سنانا چاہتا ہوں

ذکیؔ طارق بارہ بنکوی
سعادت گنج،بارہ بنکی،یوپی