نعتیں

نعت اقدس ﷺ‎
میرے ہونٹوں پہ محمدؐ کا ترانہ ہوگا
خانۂ دل میں اُجالا ہی اُجالا ہوگا
میری کُٹیا میں اگر ذکرِ جمیلہ ہوگا
عرشِ اعظم سے بڑا میرا نصیبہ ہوگا
اپنے دل کو میں بناتا ہوں صحیفہ اُن کا
اس لئے صبح و مسا ذکرِ مدینہ ہوگا
اُن کو بے مثل بنایا وہ خدا ہے میرا
اپنی مانند کہے گا جو وہ رسوا ہوگا
سیرتِ احمدِ مختار رہے پیشِ نظر
پھر تو عالم میں وہی شخص نرالا ہوگا
بندگی رب کی کرو شرک خدا را چھوڑو
ورنہ محشر میں جہنم کا نوالہ ہوگا
جسم ہے خون سے تر ، لب پہ دعا ہے جاری
کیا زمانے میں کسی اور کو دیکھا ہوگا
کل جہاں ملک ہے اور ان کا شکم ہے خالی
سوچو دن کیسے وہ آقا کا گزرتا ہوگا
ان کے دیوانے کی تحقیر نہ کرنا لوگو
تم بُرا جس کو سمجھتے ہو وہ اچھا ہوگا
تشنگی دور سعید ؔاب تو یقیناََ ہوگی
حشر میں ہوتے محمد کے ، نہ پیاسہ ہو گا

سعید قادری
مظفرپور بہار، موبائل نمبر؛ 9199533834

یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ہم دیوانے ہیں آپ کے ہر دم یا محمدؐ
قربان آپ پر ہیں سبھی ہم یا محمدؐ
آپ ہماری سفارش کرینگے روز محشر
ہے اسی بات کا ہمیں بھرم یا محمدؐ
کامیاب ہونے کیلئے دونوں جہاں میں
کافی ہیں آپ کے نقشِ قدم یا محمد
ہم سب خاص اُمت ہیں امتوں میں
ہے یہ بھی آپ کا ہی کرم یا محمدؐ
آپ سے دور ہوتے ہی اے مرے محسن
ڈگمگاتے ہیں میرے قدم یا محمدؐ
ہو گئے ہم ستم گر، نہیں حیا کوئی
پھر گئی اُمت قران سے یہی ہے غم یا محمدؐ
ظالم ہو گئے مسلط جو چھوڑی ہم نے آپؐ کی راہ
دیکھ کر اُمت کی ذلت ہوں چشم نم یا محمدؐ

کیسر خان قیس ؔ
تنگواری بالا بارہمو لہ
موبائل نمبرموبائل نمبر؛6006242157

تمنا
طیبہ جانے کو دل کرتا ہے
اشک بہانے کو دل کرتا ہے

جا کے آقاؐ کے در پہ تو اپنے
جان لُٹانے کو دل کرتا ہے

آپ کی نعت ہی میں گاتا ہوں
جب سکوں پانے کو دل کرتا ہے

حال جو میرا تو ہے آقاؐ اب
وہ ہی سنانے کو دل کرتا ہے

طلحہؔ جو حق ہے تجھے آقا ٔکا
وہ ادا کرنے کو دل کرتا ہے

طلحہؔ جنید
آونیرہ شوپیان کشمیر