نعتیں

نعت

دِل میں بسا لے دوست عقیدت رسولؐ کی

شب و روز تُجھ پہ برسے گی رحمت رسولؐ کی

 

حق سے کرو محبتیں باطل سے نفرتیں

رکھنا ہمیشہ یاد نصیحت رسولؐ کی

 

اللہ کا ہے کرم یہی فیضِ رسولؐ ہے

پھیلی ہے دُور دُور تک اُمت رسولؐ کی

 

پڑھ کر نماز مومنو قسمت سنوار لو

خوش بخت ہی کو ملتی ہے شفقت رسولؐ کی

 

روزِ جزا میں صرف عقیدت کے عوض میں

تم پائوگے اے مومنو جنت رسولؐ کی

 

مایوس دِل کو حوصلہ دیتا ہوں اِس طرح

قسمت میں پنچھیؔ تھی نہیں خدمت رسولؐ کی

 

سرداری پنچھیؔ

جیٹھی نگر، مالیر کوٹلہ روڑ کھنہ پنجاب

موبائل نمبر؛9417091668

 

 

 ہر ایک کو ہو رحمتِ رمضان مبارک 

ہم پر ہے بڑا رب کا یہ احسان مبارک

ہر ایک کو ہو رحمتِ رمضان مبارک

کرتے ہیں تراویح میں سب لوگ تلاوت

نازل ہوا اس ماہ  میں قرآن مبارک

اک رات عبادت میں ہے افضل کہا رب نے

کہتے ہیں شبِ قدر ،ہے کیا شان مبارک

مسجد میں ہیں محمود و ایاز ایک ہی صف میں

ہے یہ عدل و مساوات کا میزان مبارک

بیشک یہ میرے رب کا ہے فیضان مبارک

انساں کو جو عطاء ہوا رمضان مبارک

حاصل ہے عبادت میں ،سکون اور وہ راحت

رمضان کی صورت ملا وہ  مہمان مبارک

کرتی ہے صباء آکے ہر اک گھرپہ منادی

ہر صاحبِِ ایما ں  کو ہو رمضان مبارک

ہے آخری عشرے کی عبادت میں ہےوہ فضیلت

ہیں کوثر ؔاس میں بخشش کے وہ سامان مبارک

 

شیبا کوثر 

( آ رہ ) بہار 

[email protected]

 

 

دعائیہ غزل

مجھ کو شہرت نہ شان دے اللہ

فن کی دولت دے گیان دے اللہ

 

سن کے پتھر بھی موم ہوجائیں

میرے شعروں میں جان دے اللہ

 

ظلم کی تیز دھوپ ہے ہرسو

صبر کا سائبان دے اللہ

 

وقت کے ہاتھ میں ہے تیر کماں

مجھ کو اُونچی اُڑان دے اللہ

 

اپنے الزام کی کروں تردید

میرے منہ میں زبان دے اللہ

 

اب زمیں پر نہیں جگہ خالی

آسماں پر مکان دے اللہ

 

آگیازیست سے رفیقؔ عاجز

کب تلک امتحان دے اللہ

 

رفیق عثمانی

 آکولہ، مہاراشٹرا