پُکاریں گے ہم
دِل میں یادِ نبی ؐکو اُتاریں گے ہم
اپنی قسمت کو ایسے سنواریں گے ہم
وہ مدد کو ہماری بھی آجائیں گے
سچے دل سے جب اُن کو پکاریں گے ہم
غصہ، لالچ، نفس اور تکّبر، دغا
یہ بھی کافر ہیں بس اِن کو ماریں گے ہم
گھر بھی مالِ سعادت سے بھر جائے گا
جب عبادت میں راتیں گُذاریں گے ہم
سوکھے پیڑوں کے پتّے ہرے ہونگے جب
چھینٹے اپنے پسینے کے ماریں گے ہم
دان دے کے مریضوں کو اپنا لہو
چہرہ اسلام کا یوں نِکھاریں گے ہم
باہری کوئی دشمن نہ ہوگا کہ جب
اپنے اندر کے دشمن کو ماریں گے ہم
پنچھیؔ برسے گی اللہ کی رحمت کہ جب
سب کی راہوں کے کانٹے بہا ریں گے ہم
سردار پنچھیؔ
جھیٹی نگر، مالیر کوٹلہ روڑ کھنہ پنجاب
موبائل نمبر؛9417091668
نعت رسولﷺ
تیرے حقدار اے جناں ہم ہیں
عاشقِ شاہِ دو جہاں ہم ہیں
حشر کی دھوپ مار دیتی ہمیں
وہ تو کہئے کہ نعت خواں ہم ہیں
بخشوا دیں تو آپ کا احساں
اس کے لائق شہا کہاں ہم ہیں
آگیا راس ہم کو عشقِ نبی
اے جہاں دیکھ کامراں ہم ہیں
آپ کی چشمِ ملتفت کے بغیر
لمحہ در لمحہ رائیگاں ہم ہیں
آقا مشکل کشائی فر مائیں
خلد و دوزخ کے درمیاں ہم ہیں
عشقِ سبطِ رسول زندہ باد
خلد میں کتنے نوجواں ہم ہیں
اے خدا کر دے اپنی چشمِ کرم
ہجرِ طیبہ میں نیم جاں ہم ہیں
رحم ہو کہ پھرے ہوئے کب سے
تم سے آقائے مہرباں ہم ہیں
ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادت گنج،بارہ بنکی،یوپی
نعت
آپﷺ کے ہونے سے قائم یہ زمین افلاک ہے
سیدِ خیرالوری ﷺ کی ایسی ذاتِ پاک ہے
نعت گوئی جو کرے اور آپﷺ کا جو نام لے
وہ شخص تو دو جہاں میں لازماً بے باک ہے
آپﷺ کی آمد سے ہر سُو زوفشانی چھا گئی
روشنی بس آپﷺ کی اے صاحبِ لولاک ہے
اے شفیعِ حشر جب سے لو لگی مجھکو تیری
تب سے میری زندگی کی ہر گھڑی نمناک ہے
اس جہاں کی عظمتوں کا تزکرہ میں کیا کروں
اس جہاں سے بہتریں تو اُن کے در کی خاک ہے
آپ کی نسبت سے ہی ہے ہم نے رتبہ پا لیا
ورنہ اپنے دم پہ واللہ سب خس وخاشاک ہے
عقیل فاروق
بنہ بازار شوپیان
موبائل نمبر؛7006542670