نظمیں

خوبصورت

خوبصورت پل جینے والو 
کسی کے پل بد صورت تو نہیں کئے ۔
زندگی کا سہانا سفر
اپنے ہی کرموں سے 
بدل بھی تو سکتا ہے۔
یہ زندگی کی سہانی کہانی
غموں کا افسانہ بھی تو بن سکتا ہے ۔
کسی کے ساتھ بتائے روحانی پل
کسی کو جا گلے لگایا 
کسی کی روح سے روح ملائی
پیار کی رسم جاکے کہیں نبھائی
تمہارے خون کی روانی 
ادھوری ہے کہانی
 
جسپال کور
نئی دہلی، 
موبائل نمبر؛9891861497
 
 

نظم 

مہیب سائے 
لڑ کھڑائے
تھک گئے آخر
وائے وحشت زذدہ
کالی رات بوڑھی
سو گئی اب چین سے۔۔۔۔۔
 
ویرانیوں کے موسم ٹھٹھرتے
سکُڑتے بدل جائیں گے
اک صبح روشن ہو گی
پرندے چہچائیں گے
اپنے گھروں میں
پھول کھلیں گے
 خشبوئیںمہکیں گی چار سو
اُمید کا دامن تھا م کے رکھنا
تم ذرا اپنی وفائیں ثابت رکھنا
 
شبیر راتھر
بھروٹ ( راجوری) ۔موبائل نمبر؛9419777885