نظمیں

بیتے کل کو  مَیں سیر کہتا ہوں

چلتے پھرتے مَیں شعر کہتا ہوں
اس کو سوچوں کا پھیر کہتا ہوں
 
پاس دل کے جو دیر سے بیٹھا 
اس کو اکثر مَیں غیر کہتا ہوں
 
چاہے چھایا ہے شام کا منظر
مَیں کہ اس کو سویر کہتا ہوں
 
حُسنِ فطرت کا یہ تقاضا ہے
خود کو اکثر مَیں شیر کہتا ہوں
 
کتنا ناداں ہوں کند سر عُشّاقؔ
بیتے کل کو مَیں سیر کہتا ہوں
 
عُشّاق ؔکِشتواڑی
صدر انجُمن ترقٔی اُردو (ہند) شاخ کِشتواڑ
موبائل نمبر؛ 9697524469
 

"کرونہ"

بھگاو ’’کرونہ‘‘ ڑرونا ڑرونا 
ماسک پہنکے  چلونا چلونا 
 
وہی صبح ہوگی وہی شام ہوگی 
نزدیک جا کے کسی سے ملونا 
 
خدا خود نگہبان  ہوگا ہمارا 
سر کو جُھکا کے چلونا  چلونا 
 
ایمان ہمارا کہ ہے موت بر حق
مرنے سے پہلے مرونا مرونا 
 
اندھیرے سے نکلے گا سورج بھی جلدی 
ہمت کرو تم  ڑرونا  ڑرونا 
 
جیو آس لیکر کہ جینا ہے تم کو 
"کرونہ" سے  ایسے ڑرونا ڑرونا 
 
احکام جو ہیں کرو ان کا پالن
نیا جوش لیکر اُٹھونا اُٹھونا 
 
ساقی رکھو تم خیال خود ہی اپنا
ماسک پہن کے چلونا چلونا 
 
امداد ساقیؔ
لعل بازار، سرینگر
موبائل نمبر؛7780866097
 
 
 

زندگی؟

تب مر چکا تھا
میں کئی روز پہلے
جب پہلی بار
اپنے ہونے کے سناٹے میں
وہ تمام مدھم آوازیں
جنہیں سننے کی آس میں
سانس لینا چھوڑ بھی دیا تھا
صاف صاف سنائی دیں
اور مجھے جینے کی وجہ
زندہ رہنے کا جنون
پہلی بار تب چڑھا
جب مر چکا تھا
میں کئی روز پہلے
 
شہزادہ فیصل
ڈوگری پورہ، پلوامہ،موبائل نمبر؛8492838989