مُردہ ضمیر لوگ
ہر شے کے دام دو سے دس عام ہو گئے
ہرگام په دریوزہ گر خاص و عام ہو گئے
مہنگائی کا ہر سمت وہ کہرام مچا ہے
سب راستے خرید کے اب جام ہو گئے
دولت میرے ملک میں چنداں کے پاس ہے
ادنیٰ و اعلیٰ بس وہی حُکام ہوگئے
اُونچا کیا تھا جِنکا ہم نے قدرومد عشاق
دیدارِ عام اُن کے اب دُشنام ہوگئے
آتے ہیں ہوائی وہ اب جاتے بھی ہوائی
اُن کیلئے محتاج خلق گمنام ہو گئے
کیا ٹھوکروں پہ ٹھوکریں کھاتے ہیں باکمال
ارمان اُن کے سب کے سب نیلام ہو گئے
جاگینگے نہیں جب تلک مُردہ ضمیر لوگ
کہتے پھرینگے تا مرگ ہم غلام ہو گئے
عشاقؔ کشتواڑی
حالِ کشتواڑ، جموں
موبائل نمبر؛9697524469
جموں کی گرمی
مجھے یار جموں کی گرمی نے مارا
ہوا فیل اے سی کا تھا اِک سہارا
بڑی مشکلوں سے ہی ہوتا گزارا
مجھے یار جموں کی گرمی نے مارا
اُجالے سے پہلے ہی سورج جو آیا
سویرے سویرے پسینہ بہایا
یہ موسم کی تلخی نہ سہنا دوبارا
مجھے یار جموں کی گرمی نے مارا
ہوئی بھول مجھ سےگیاسیر کو میں
نہ ڈرتا کبھی تھا کسی قہر کو میں
مگر آج کا دن ہے رو رو گزارا
مجھے یار جموں کی گرمی نے مارا
بڑی آگ پھر دو پہر کو ہی برسی
زباں لڑکھڑاکر تھی پانی کو ترسی
کرو کچھ جتن دن یہ نکلے ہمارا
مجھے یار جموں کی گرمی نے مارا
اگر آگ یوں ہی برستی رہے گی
تو جلدی وداع پھر یہ بستی کہےگی
اُجڑ کے رہے گا گلستاں ہمارا
مجھے یار جموں کی گرمی نے مارا
یہ آفت بھی ہم نے ہے ازخود بلائی
حسیں وادیاں تھیں جو ہم نے مٹائی
لگایا نہ اک پیڑ ہم نے دوبارا
مجھے یار جموں کی گرمی نے مارا
نہیں کچھ ہے بگڑا یہ حالت سدھاریں
تو آئینگی پھر لوٹ کر کے بہاریں
ہو ہر گھر میں اک پیڑ نعرہ ہمارا
مجھے یار جموں کی گرمی نے مارا
یہ معصو م بچے بھلا کیسے جھیلیں
نہیں چھینو ان سے یہ بچپن کی کھیلیں
؏نہ پروازؔ ان کو رُلانا دو بارا
مجھے یار جموں کی گرمی نے مارا
جگدیش ٹھاکر پروازؔ
لوپارہ دچھن کشتواڑ،جموں
لَن تَرانی
عاشق کے دل کی دہلیز سے
قافلہ ، خیالوں کا ہوا رواں
چل پڑے محبت کا احرام پہن کر
دیدارِ محبوب کی خاطر
اُس در پر پہنچتے ہی صاحب
دل کے چاروں خانوں میں
آج وہ مدت کا شوق پھر اُبھرا
کہ وجودِ یارِ من کے گرد و پیش
لیل و نہار کے ہر ہر لمحے میں
طوافِ عشق کرتے کرتے مر جائوں
سکون و چین کی فضا میں
یعنی حرم کے خوش کن صحن میں
ذکرِ یار کرتے کرتے۔۔۔
دیدارِ یار کا خیال آیا
منتظر آنکھیں اوپر اٹھ کر
رو رو کر کرتی رہی فریادِ دید لیکن
وہی زمانۂ موسیٰ کا جواب ملا
میرے عاشق لن ترانی۔۔۔
طارق اعظم
ہردوشورہ ٹنگمرگ،کشمیر
موبائل نمبر؛ 8082022014