عظمیٰ نیوز سروس
جموں//فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے پورے جموں و کشمیر میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ اپنے فائر سٹیشنوں میں صفائی مہم چلائی۔ تمام اضلاع میں ہر فائر اینڈ ایمرجنسی اسٹیشن اور کمانڈ آفس میں 191 تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ یہ دن دفاتر اور اسٹیشنز کے علاوہ اطراف کے علاقوں کی صفائی کرکے منایا گیا۔ مرکزی تقریب کا اہتمام گاندھی نگر ہیڈکوارٹر جموں میں کیا گیا تھا، جس میں آلوک کمار، اے ڈی جی پی ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے سوچتا ابھیان کے پروگرام میں شرکت کی۔
انہوں نے جوانوں سے کہا کہ وہ سوچتا ابھیان کو کلین انڈیا مہم کے ایک حصے کے طور پر اپنائیں۔ وہ بھی جوانوں کے ساتھ صفائی مہم میں شامل ہوئے۔ آر کے رینا، ڈی ڈی جموں اور ڈاکٹر منجو میڈیکل آفیسر ایف ای ایس جموں اور دیگر سینئر افسران نے بھی دفتر، فائر اسٹیشن کی صفائی میں ساتھ دیا۔ بعد ازاں آس پاس کے گرین بیلٹ گاندھی نگر علاقہ کی بھی صفائی کی گئی۔ اسی طرح کی تقریبات رینج اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی گئیں جن میں کمانڈ آفیسرز نے صفائی کی تقریبات کی قیادت کی۔ سری نگر ہیڈکوارٹر میں عاقب حسین میر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے سوچتا ابھیان کی قیادت کی۔