نریگام سکیم :تعمیراتی کام میں مکسر کا استعمال

 گاندربل/گاندربل میں نریگام سکیم کے تحت ترقیاتی کام کے دوران مکسر کے استعمال کرنے سے مزدوروں میں تشویش پائی جارہی ہے اور اسے حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ بلاک گاندربل کے سہہ پورہ،کورگ دیہات میں نریگا سکیم کے تحت کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ہے جس میں علاقے کے مقامی لوگوں کو جاب کارڈ کے تحت کام کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے ۔ تاہم اس سلسلے میں ٹھکیدار نے مکسر کا استعمال کرکے مقامی مزدوروں کے حق پر شب خون مارا ہے۔ معاملے کے بارے میں سہ پورہ کے مقامی باشندے نے بتایا کہ ٹھیکیدار نے بلاک کے ملازمین کے ساتھ ملی بھگت کرکے نریگا کام میں مکسر کا استعمال کرتے ہوئے ہماری روزی روٹی پر شب خون ماراہے۔اس بارے میں جب بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر گاندربل شبیر احمد سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ انہیںشکایت موصول ہوئی ہے کہ نریگا کام میں مکسر کا استعمال کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاہ ’میں نے اس سلسلے میں ٹھکیدار کی بل کی رقومات کی ادائیگی پر روک لگا دی ہے۔