نروال سبزی منڈی کی سڑکیںبد حالی کاشکار،انتظامیہ خاموش تماشائی

 جموں//نروال منڈی جو کہ جموں شہر کی سب سے بڑی منڈی ہے جہاں سبزیوں اور پھلوں کے سٹال بھاری مقدارمیں لگائے گئے ہوتے  ہیں ۔یہاں پر سارے جموں کے دکاندار سبزیاں تھوک کے دام میں  خرید کر لے جاتے ہیںلیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ نروال منڈی کے اندر کی جہاں متعدد دکانیں موجود ہیں اور ان دکانوں  کے سامنے سڑک پر اتنے زیادہ گڈھے بنے ہوئے  ہیں کہ آپ گنتے گنتے تھک جائیں گے۔اتناہی نہیں یہاں پرگندگی کا تو کوئی شمار ہی نہیں کہ اتنا گرد و غبار اور کچرا یہاں پڑا ہوا ہوتا ہے۔ایک طرف عام لوگوں کوسخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑتاہے وہیں دوسری طرف جموں میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی پربھی کئی طرحکے سوالا ت کھڑے ہوتے ہیںکہ آخر کب تک جموں نروال منڈی کی ایسی خستہ حالت رہے گی۔کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے یہاں سے گذرنے والے متعددلوگوں نے بتایاکہ  یہاں پر پڑے گڈھوں سے وہ بے حد پریشان ہیں اور گندگی کے ڈھیربھی ان کیلئے باعث کوفت ہیں۔جب بھی بارش کا موسم ہوتا ہے اور برسات ہوتی ہے تو یہاں نالیوں کا پانی سڑکوں پر اور سڑکیں سیلاب کی شکل اختیار کر لیتی ہیں جس کی وجہ سے یہاں سے نکلنا بھی دوبر ہو جاتا ہے۔بارش اگر رک بھی جائے سڑکیں پھر بھی اتنی ہی اذیت دیتی ہیںجب بھی کوئی یہاں پے سکوٹر یا موٹرسائیکل سے پھسل کر گرتا ہے تو بہت زخمی ہو جاتا ہے کیوںنہ ہو آخر سڑکیں جو کھودی ہوئی ہیں۔سارے جموں شہر کے لوگ یہاں سبزیاں اور پھل وغیرہ کی خریداری کرنے کے لئے آتے ہیں تو انہیں پہلے یہاں کی سڑکوں سے پریشان ہو کر گذرنا پڑتا ہے۔جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمعہ ہیں۔یہاں کوئی پرسان حال والا نہیں ہے کہ یہاںاتنا گند اور سڑکوں کی ایسی حالت کیوں ہے۔جموں کے لوگوں کی میونسپل کارپوریشن سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی اپیل ہے کہ جلد سے جلد کوئی سخت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کو ان روز مراہ کی پریشانیوں سے نجات مل سکے۔