نرمل سنگھ کو صنعت و حرفت اور جنگلات محکموں کا اضافی چارج

 جموں//وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے صنعت و حرفت اور جنگلات و ماحولیات محکموں کا چارج نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ کو سونپا ہے ۔اس سلسلے میں جاری ایک حکمنامے کے مطابق آئین کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ان وزارتوں کے قلمدان نائب وزیراعلیٰ کو تفویض کئے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ فی الوقت بجلی ، مکانات اور شہری ترقی محکموں کے وزیر بھی ہیں۔ان محکموں کے قلمدان چندر پرکاش گنگا اور چودھری لال سنگھ کے استعفیٰ کے بعد نائب وزیر اعلیٰ کو تفویض کئے گئے۔