نرائنا سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں پیچیدہ جراحی قلب انجام

 جموں//شری ماتا ویشنو دیوی نرائنا سپر اسپیشلٹی ہسپتال ککریال،جموں میں بھارت کے دو جنگی سپاہیوں کی پیچدہ قلب سرجری انجام دی ۔ایک بیانمیں کہا گیا ہے کہ ان دونوں مریضوں کو ہسپتال میں قلب سرجری کے لئے ریفر کیا گیا تھا ،جو کافی عرصہ سے مرض میں مبتلا تھے۔ان دو مریضوںمیں ایک کی عمر 66سال تھی جبکہ دوسرے کی عمر 71سال تھی۔یہ دونوں مریض ہسپتال میں بھرتی کئے گئے تھے جہاں انکے ٹیسٹ وغیرہ لئے گئے۔ماہر امراض قلب ڈاکٹر نکھل مہاجن کی قیادت میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر ہیمنت مدان نے شری ماتا ویشنو دیوی نرائینہ ہسپتال میںان دونوں کا کامیابی سے آپریشن کیا ،جو اس مرض کے لئے بہت ہی مفید علاج تھا۔ہسپتال کے چیف ایڈمنسٹریٹو افسر ڈاکٹر (بریگیڈئیر) من موہن ہرجائی نے اس موقعہ پر کہا کہ یہ ایک وہم ہے کہ ایسی اعلیٰ تکنیک فقط میٹرو شہروں میں ہی دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ ا یسا علاج ہمارے ہسپتال میں بھی دستیاب ہے ،جو عالمی معیار کی سہولیات ،تربیت یافتہ و تجربہ کا ر عملہ سے لیس ہے۔