جموں//ویشنودیوی نرائناہسپتال کٹرہ کوقائم ہوئے ایک سال کاعرصہ مکمل ہوچکاہے۔ اس ایک سال کے عرصہ کے دوران ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک لاکھ سے زائد مریضوں کوطبی معائنہ کرکے مستفیدکیاہے۔ایک سال مکمل ہونے سے متعلق ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے دوران سی ای او ۔ایس ایم وی ڈی نرائنا سوپرسپیشلٹی ہسپتال ڈاکٹر سونیت ماروا نے کہاکہ یہ خوشی کاموقعہ ہے کہ ہسپتال قائم ہوئے ایک سال مکمل ہوچکاہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ مریضوں کوبہترین علاج ومعالجہ کی سہولت دستیاب کرایاجائے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں ریاسی ،جموں، سندربنی، ڈودہ، پونچھ، راجوری اوراکھنوروغیرہ کے مریض یہاں پرآئے جن کی جانچ ماہرین ڈاکٹروں نے کی اورانہیں بہترین طبی مشوروں سے نوازا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت تک اینجوگرافی کے 403، اینجیو پلاسٹی کے 108 معاملات، سرجری کے 1795 ایک سال کے دوران کئے۔